Aaj Logo

شائع 07 اپريل 2019 01:55pm

بجلی کی رسد وطلب پر حکومتی مؤقف سامنے آگیا

وزیر توانائی عمر ایوب خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں سب اچھا کی نوید سنادی۔

عمر ایوب کا کہنا ہے آج صبح ڈیمانڈ سے زیادہ بجلی سسٹم میں موجود تھی جبکہ شارٹ فال بھی زیرو تھا۔ وزیر توانائی آج صبح ساڑھے آٹھ بجے ملک میں بجلی کی طلب و رسد کے اعدادوشمار سامنے لے آئے جس کے مطابق صبح  سسٹم ڈیمانڈ 14840 میگاواٹ تھی۔      

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس وقت سسٹم میں 17100 میگاواٹ موجود ہیں، صبح ساڑھے آٹھ بجے شارٹ فال زیرو تھا۔ عمر ایوب کا مزید کہنا تھا جن علاقوں میں چوری اور دیگر وجوہات ہیں ادھر تناسب سے اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ ہے

Read Comments