چونتیس سالہ ییون وو جھی کو دیکھ کر اب کوئی یقین بھی نہیں کرتا ہے کہ کبھی اُن کا جسم عام لڑکیوں کی طرح بھی ہوگا۔ انہیں جسم میں درد کی شکایت رہتی تھی اور وہ لوگوں سے ملتے جلتے ہوئے بھی گھبراتی تھیں۔ لیکن 14 سال پہلے اس وقت سب کچھ بدل گیا جب انہوں نے اپنے گھر کے نزدیک واقع ایک جم میں جانا شروع کر دیا۔ وہ اپنی کمزوری کے احساس پر قابو پانا اور خود کو مضبوط بنانا چاہتی تھیں۔