اسلام آباد: بھارت نے کرتارپور راہداری پر 2 اپریل کو طے شدہ میٹنگ اچانک مؤخر کردی۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹر کے ذریعے بھارت کی جانب سے میٹنگ مؤخر کیے جانے کی تصدیق کی
#Pakistan regrets the Indian decision to postpone the upcoming #Kartarpur meeting, jointly agreed by both sides on 14 March 2019. The meeting was to discuss & find consensus on outstanding issues.
(1/2)— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) March 29, 2019
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے مذاکرات مؤخر کیے جانے کے فیصلے پر افسوس ہوا۔ ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ پاکستان کا مؤقف جانے بغیر آخری لمحات اور بالخصوص 19 مارچ کو ایک مثبت تکنیکی مذاکرات کے بعد میٹنگ مؤخر کرنا ناقابلِ فہم ہے۔
Last minute Postponement without seeking views from #Pakistan and especially after the productive technical meeting on 19 March is incomprehensible.
(2/2)
— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) March 29, 2019
یاد رہے کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری پر قدم اٹھایا تھا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے راہداری کا افتتاح کیا۔