Aaj Logo

شائع 29 مارچ 2019 07:22am

تیس جون تک ڈالر ایک سو پینتالیس روپے کی سطح کو چھو جائے گا

بزنس ریکارڈر کے ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد سے ملاقات میں وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ رواں مال سال تیس جون تک شرح تبادلہ ایک سو پینتالیس روپے تک پہنچ سکتی ہے

جبکہ دوہزار بائیس تک ڈالر ایک سو ستر روپے تک پہنچ جائے گا

https://www.dailymotion.com/video/x74xvxt

تاہم افراط زر کی شرح رواں مالی سال معمولی کمی سے پانچ اعشاریہ نو فیصد رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال معیشت کی ترقی کی رفتار تین اعشاریہ سات فیصد رہنے کا امکان ہے

زرمبادلہ کے ذخائر تیرہ ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گےبرآمدات ستائیس ارب انتیس کروڑ ڈالر اور درامدی مالیت چون ارب ساٹھ کروڑ ڈالر رہنے کی توقع ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x74xz20

Read Comments