Aaj Logo

شائع 17 مارچ 2019 05:12am

نئی گاڑیاں خریدنے والوں کو حکومت کی جانب سے زبردست جھٹکا

کراچی: نئی گاڑی خریدنے والوں کو حکومت نے زبردست جھٹکا دیتے ہوئے 1700 سی سی سے زائد گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھادی ہے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے اضافے کے بعد نئی گاڑیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے 1700 سی سی سے زائد گاڑیوں پرعائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ اس حوالے سے آل پاکستان موٹرڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزادکہتے ہیں کہ گاڑیاں اسمبل کرنے والی کمپنیوں سے قیمتیں کم کئے بغیرایف ای ڈی بڑھانا سراسرظلم ہے۔

ایچ ایم شہزاد نے مزید کہا کہ ملک میں 3 کمپنیز کی اجارہ داری ہے، اب نئی گاڑیوں کی اون کے ذریعے بلیک میلنگ بڑھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائزڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

Read Comments