Aaj Logo

شائع 03 مارچ 2019 12:06pm

ابھی نندن کا پاکستان میں کیا رہ گیا؟ بھارتی میڈیا دعویٰ

وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے بعد جمعہ کی رات تباہ ہونے والے بھارتی طیارے MiG-21  کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن ورٹھمان کوخیر سگالی کےتحت براستہ واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔

تمام کاغذی کارروائی پوری کرتے ہوئے ابھی نندن کو جنگی قیدی قرار دیتےہوئے بھارتی حکام کے حوالے کیا اور اس کے ساتھ موجود تمام سامان بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔

لیکن بھارت پہنچتے ہی بھارتی میڈیا نے اپنی روش برقرار رکھتے ہوئے اس معاملے کو بھی غلط رنگ دیا اورایک نئی کہانی گڑھ کر اپنی عوام کو بے وقوف بنانا شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پائلٹ ابھی نندن کے طیارے نے جب بھارت سے اڑان بھری تو اس کے پاس موجود سامان میں پستول، نقشہ، ذاتی دستاویز، ہاتھ میں انگوٹھی اور گھڑی شامل تھی

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جس وقت پائلٹ کا جہاز تباہ ہوا اس کے پاس موجود حملے کی نشاندہی کیلئے خصوصی تیار کیا جانے والا نقشہ اس نے ضائع کردیا تھا جبکہ اس کے پاس موجود کچھ دستاویز اور پسٹل رہ گئے تھے جس سے اس نے مقامی افراد کو نشانہ بنایا۔

لیکن اب بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہےکہ پاکستانی حکام نے ابھی نندن کی صرف مخصوص گھڑی اور انگوٹھی اور چند دستاویز واپس کئے ہیں جبکہ اس کی پسٹل پاکستانی حکام کے پاس ہی رہ گئی ہے۔

Read Comments