Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 فروری 2020 10:17am

اس تصویر کی کیا خاص بات ہے، یہ دو افراد کون ہیں؟

کراچی: یہ بظاہر چار چہروں پر مشتمل ایک عام سی تصویر لگ رہی ہے۔ جس میں جنگی قیدی بننے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو اس کے ملک بھارت کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

بظاہر تو یہی دکھ رہا ہے، لیکن یہ تصویر اتنی معمولی بھی نہیں ہے۔ اس تصویر کیلئے خاصی تیاری کی گئی تھی۔

ابھینندن کو بھارتی حکام کے حوالے کرنے کیلئے اس سے بھی دراز قامت فوجی افسر کا انتخاب  محض اتفاق نہیں۔

اس مضبوط قد کاٹھ کے کیپٹن فیصل کے ساتھ ابھینندن سکڑا سہما سا لگ رہا ہے، یہی پیغام بارڈر پار دیا جانا تھا۔

پھر ابھینندن کے ساتھ جو اجرک والی خاتون ہیں، بظاہر تو وہ فارن سول سروس سے تعلق رکھتی ہیں، مگر خاص بات یہ ہے کہ ان کا تعلق بگٹی قبیلے سے ہے۔

بھارت بگٹی قبیلے کے ذریعے ایک عرصے سے بغاوت کو بڑھاوا دینے کی کوشش کر رہا ہے، اسی طرح سندھ میں بھی علیحدگی پسند قوم پرست جماعتوں پر بھارت خاصا مہربان ہے۔

اس تناظر میں اجرک لئے ہوئے بگٹی بلوچ قبیلے کی فارن آفیسر کا انتخاب بھارت کیلئے ایک واضح پیغام ہے کہ ہم متحد ہیں۔

Read Comments