پاکستان نے پہلی بار کسی بھارتی پائلٹ کو زندہ گرفتار نہیں کیا۔کارگل جنگ کے دوران بھی پاکستان کی حدود میں داخل ہونےوالے ایک بھارتی طیارے کو پاک فضائیہ نے گرایا تھا اور اُس جہاز کے پائلٹ 'ناچیکتا' کو زندہ گرفتار کرلیا تھا۔
بھارت نے جب بھی مہم جوئی کی ہمیشہ منہ کی کھائی۔مادر وطن کاتحفظ کرنےوالے بہادر سپوتوں نے ماضی میں بھی بڑی بڑی تاریخیں رقم کیں۔
انیس سو ننانوے کی کارگل جنگ میں بھارتی طیارےنےپاکستان میں داخل ہونے کی حماقت کی تھی۔
بھارتی مگ 27 پاک فضاؤں میں آ تو گیا لیکن واپس نہ جاسکا۔اس کے پائلٹ ناچیکتا کو زندہ گرفتار کیا گیا تھا ۔
پاکستان نے بڑے پن اور وسیع القلبی کا مظاہرہ کیا اور صرف آٹھ روز بعد اس جنگی قیدی بھارتی پائلٹ ناچیکتا کو بھارت کے حوالے کردیا۔