پشاور زلمی نے ایک اور تاریخ رقم کردی ۔ چین کے بعد ترکی کے کرکٹرز بھی پشاور زلمی اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ کریں گے
تفصیلات کے مطابق چین کے بعد پشاور زلمی نے برادر ملک ترکی کو بھی پی ایس ایل جوش کا حصہ بنادیا ترکی کے دو نوجوان کرکٹرز پی ایس ایل فور کے لیے پشاور زلمی اسکواڈ کے ہمراہ موجود رہیں گے.
ترکی کے کرکٹرز گوہان گوتک اور مہمت آدین پی ایس ایل فور میں پشاور زلمی اسکواڈ کے ہمراہ موجود اور ٹریننگ حاصل کریں گے.
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ترکی کے دونوں کرکٹرز کو زلمی اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ سے بہترین تجربہ حاصل ہوگا۔ گزشتہ سال چین اور رواں سال ترکی کے کرکٹرز کے زریعے پی ایس ایل پوری دنیا میں مقبول ہوگی،ترکی کے دونوں کرکٹرز نے پشاور۔زلمی اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ میں حصہ لیا۔