عمر اکمل کا شمار بے شمار صلاحیت کے حامل کھلاڑیوں میں ہوتا ہے تاہم وہ وہ مختلف وجوہات کی بنا پر اب تک اپنا لوہا منوانے میں ناکام رہے ہیں۔ پاکستان سوپر لیگ کے ابتدائی 3 سیزنز میں عمر اکمل نے لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تاہم گزشتہ سیزن میں ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی تھی۔ عمر اکمل ابتدائی 5 میچوں میں مکمل ناکامی کے بعد ٹیم سے ڈراپ ہوگئے تھے، وہ ٹیم سے تو ڈراپ ہوئے ہی ساتھ ہی انہیں گراؤنڈ آنے سے بھی روک دیا گیا اور ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی تھیں۔ اس حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں، ساتھ ہی عمر اکمل نے بھی سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ پی ایس ایل تھری کے ابتدائی پانچ میچوں میں مکمل ناکام ہونے کے بعد عمر اکمل کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے ساتھ ساتھ میدان میں آنے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی فرنچائز اونر فواد رانا نے وجہ بتا دی۔#PSL4 #PSL2019 pic.twitter.com/eu9murhjoB — Arsalan siddique (@Arsalan8901) February 9, 2019 رواں سیزن کیلئے عمر اکمل کو لاہور نے کوئٹہ سے ٹریڈ کرلیا ہے تاہم گزشتہ دنوں صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمر اکمل کا معاملہ زیر بحث آنے پر لاہور کے اونر فواد رانا اس بات کی وجہ بتانی ہی پڑگئی۔ فواد رانا کا اس معاملے پر کہنا تھا کہ عمر اکمل ہمارا ہیرو ہے، گزشتہ برس بدقسمتی سے وہ پرفارم نہیں کر پا رہے تھے تو بہتر ٹیم کمبی نیشں تشکیل دینے کیلئے انہیں ڈراپ کرنے کی ضرورت پیش آئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمر اکمل جیسے بڑے کھلاڑی کو ڈراپ کرکے میدان میں بٹھانا ہمیں نامناسب لگ رہا تھا اور ٹیم انتظامیہ یہ فیصلہ کر چکی تھی کہ انہیں بقیہ میچز نہیں کھلائے جائیں گے جس کے تحت انہیں ہوٹل میں ہی ٹھہرانا مناسب لگا۔