Aaj Logo

شائع 06 فروری 2019 01:51pm

مجھے کیوں پیدا کیا ، بیٹے کا والدین پر مقدمہ ۔ ۔ ۔

رفاعیل نامی ایک ستائیس سالہ شخص نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے والدین پر مقدمہ دائر کریگا کیونکہ انہوں نے اس کی مرضی کے بغیر اسکو پیدا کیا ہے۔ رفاعیل سیموعیل نامی شخص  اس وقت دنیا بھر میں اپنے اس اعلان کے بعد خبروں کی زینت بنا ہوا ہے کہ وہ دنیا میں پیدا کرنے پر اپنے والدین پر عدالت میں مقدمہ کریگا۔

رفاعیل ایک مخصوص عقائد کا پیروکار ہے اور ان عقائد کے تحت یہ مانا جاتا ہے کہ دنیا میں لوگوں کی جانب سے پیدائش کا عمل جاری رہنا یا نسل آگے بڑھانا  غلط ہے کیونکہ اس نہ صرف پریشانی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ یہ زمینی  وسائل پربھی بوجھ کا سبب بنتا ہے۔

برطانوی جریدے گارڈین کے  مطابق رفاعیل نے اپنے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا کہ وہ اپنے والدین سے شدید محبت کرتا ہے لیکن اسکے والدین نے صرف اپنی خوشی کیلئے اسکو پیدا کیا ۔ اگرچہ کہ فیس بک پر اب یہ پوسٹ ہٹائی جاچکی ہے، لیکن اس سے متعلق دیگر پوسٹیں اب بھی اسکے فیس بک پیج پر موجود ہیں۔

ایک پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ اگر کسی نے اپنی خوشی کیلئے مجھ کو پیدا کیا ہے تو کیوں وہ اس دنیا میں دشواریوں کو برداشت کرے اور کیوں وہ زندگی گزارنے کیلئے کام و کاج کرے۔

ایک انٹرویو میں رفاعیل کا کہنا تھا کہ نسل کو آگے بڑھانا دنیا میں سب سے نفرت انگیز عمل ہے ، اسکا کہنا تھا کہ دنیا میں ایک ایسے بچے کو متعارف کرانا جہاں پر مسائل کی بھرمار ہے ، یہ سراسر غلط ہے۔

تاہم رفاعیل نے اپنی والدہ کی بھی ایک پوسٹ فیس بک پر شیئر کی ہے ، پوسٹ میں اسکی والدہ طنزیہ انداز میں بیٹے کی جانب سے خود کو عدالت میں لے جانے کے اعلان کے بعد کہا ہے کہ وہ بھی ایک وکیل ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسکے لئے رفاعیل کو یہ بتانا ضروری ہے کس طرح پیدائش سے قبل وہ اپنے بیٹے کی آمادگی حاصل کرسکتی تھیں تو یقینی طور پر وہ اپنی غلطی تسلیم کرلیں گی۔

Source: Zee News

Read Comments