Aaj Logo

شائع 06 فروری 2019 02:01pm

گریم اسمتھ عمر اکمل کے حق میں بول پڑے

جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز کپتان اور بلے باز گریم اسمتھ نے عمر اکمل کے حق میں آواز اٹھادی۔

تفصیلات کے مطابق سابق پروٹیز کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں طاقتور بلے باز کی کمی ہے جو لوئر آرڈر میں بیٹنگ کرکے تیز رنز بناسکے۔

انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ نچلے نمبروں پر بلے بازی کرتے ہوئے بھی گرین شرٹس کو میچ جتوا سکتے ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے حیرت ہے عمر اکمل جیسا باصلاحیت بلے باز اتنے عرصے سے ٹیم سے باہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیم بہترین ہے لیکن ٹیم میں عمر اکمل کی شمولیت اسے مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف علی کی جگہ اگر عمر اکمل کو ورلڈکپ کی ٹیم میں شامل کیا جائے تو یہ زبردست فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے عمر اکمل نے عمر اکمل نے پاکستان کی جانب سے 16 ٹیسٹ، 116 ون ڈے اور 82 ٹی ٹوینٹی میچز کھیل رکھے ہیں۔

Read Comments