Aaj Logo

شائع 31 جنوری 2019 06:22am

جادو کن لوگوں پر زیادہ اور آسانی سے اثر انداز ہوتا ہے؟

بہت سے لوگ جادو ٹونے کے معاملے میں کشمکش کا شکار ہیں۔ کچھ تو جادو پر اس حد تک یقین کرتے ہیں کہ اپنی ہر پریشانی کا ذمہ دار جادو ٹونے کو قرار دیتے ہیں۔

لیکن جو اس کے برعکس ہوتے ہیں ان کے مطابق جادو جیسی کسی چیز کا وجود نہیں ہوتا اور ایسی باتیں محض ایک ڈھونگ ہیں۔

بطور مسلمان ہمارے لئے جادو کی تاثیر کو ماننا ضروری ہے، کیونکہ یہ براہِ راست قرآن مجید اور متعدد صحیح احادیث سے ثابت ہے۔

جب کوئی جادوگر کسی پر جادو کرتا ہے تو یوں سمجھیں کہ جادوگر نے غلاظت اور گندگی اٹھا کر اس کی طرف پھینک دی۔ اب یہ متعلقہ شخص پر ہے کہ وہ اس غلاظت سے کس قدر متاثر ہوا، صرف اس کی ذات متاثر ہوئی یا اس کی فیملی بھی یا پھر اس کی رہائش گاہ بھی اس پلیدی کا شکار ہوئی اور اگر ہوئی تو کس قدر۔

اب اگر متاثرہ شخص اس گندگی کو ہٹانے کا بندوبست نہیں کرتا تو یہ اپنی نحوست پھیلانا شروع کر دیتی ہے، جس کے کئی قسم کے نحس اثرات ہوتے ہیں۔

اب اس گندگی کو ہٹانے کے کئی طریقے ہیں، جن میں سب سے بہتر یہ ہے کہ انسان اس طرح کی گندگی صاف کرنے والا آدمی ڈھونڈ کر اس سے صفائی کرائے اور بعد میں اس گندگی کی نحوست سے جو برے اثرات ہوئے انہیں بھی ختم کردے۔

دوسری صورت یہ ہے کہ انسان خود جھاڑو اٹھا لے۔ اگر خود صفائی کرے گا تو وقت زیادہ لگے گا کیونکہ اس طرز کی صفائی کا عام انسان کو تجربہ نہیں ہوتا، اس لئے اسے ایسی صفائی کرنے کے ماہرین سے پوچھنا چاہئے کہ یہاں کون سا سرف یا صابن کتنی مقدار میں کتنے دن تک استعمال کیا جائے گا تو مکمل صفائی ہوگی۔

جو شخص جادو کا شکار ہونے کے باوجود اس کا علاج نہ کرے اس کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی آپ پر غلاظت پھینکے اور آپ کہیں میں اس غلاظت کو صاف نہیں کروں گا۔ اگر کوئی بار بار جادو کرے تو آپ کہیں میں بار بار علاج کیوں کراؤں، میں تو صرف ایک بار غلاظت صاف کروں گا، بار بار کی صفائی میں نہیں کروں گا۔ حالانکہ صفائی نصف ایمان ہے اور حدیث پاک میں صفائی کا لفظ استعمال ہوا ہے، یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ ظاہری صفائی ہو یا باطنی یا روحانی۔

جادو ٹونے کے معاملے میں بہت سی غلط فہمیاں بھی بہت عام ہیں۔ مثال کے طور پر ایک شخص کہتا ہے مجھ پر کوئی جادو نہیں ہو سکتا، میں تو پانچ وقت کی نماز پڑھتا ہوں، دوسرا کہتا ہے مجھ پر نہیں ہو سکتا میں تو فلاں سلسلے میں بیعت ہوں، فلاں بزرگ سے میری نسبت ہے، فلاں تحریک سے میرا تعلق ہے۔

ایسے لوگ بھول جاتے ہیں کہ تمام کائنات سے افضل ہستی محمّد مصطفیٰ ﷺ پر بھی جادو اثر انداز ہو گیا تھا۔

Read Comments