نیویارک: 'پے پال مافیا' پے پال کے بانیوں اور ملازمین کے ایک گروہ کو کہا جاتا ہے۔ اس گروپ نے پے پال چھوڑنے کے بعد بہت سی نئی کمپنیوں جیسے ٹیسلا موٹرز، لنکڈان، پلانٹر ٹیکنالوجیز، سپیس ایکس، یوٹیوب، یلپ اور یامر کی بنیاد رکھیں۔ اس گروپ کے 6 ممبران پیٹر تھائل، ایلن مسک، ریڈ ہوفمین، لیوک نوسیک، کین ہوورے اور کیتھ رابوئس ارب پتی ہیں۔ حقیقت میں پے پال رقم کی منتقلی کرنے والی کمپنی تھی۔ پے پال کو ایک کمپنی کونفینیٹی چلاتی تھی۔ 1999 میں اس کمپنی کو X.com نے خرید لیا۔ بعد میں ایکس ڈاٹ کام کا نام بدل کر پےپال رکھ دیا گیا۔ 2002 میں اسے ای بے نے خرید لیا۔ ای بے کا ماحول روایتی کارپوریٹ کمپنیوں کی طرح تھا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کے صرف چار سال میں کمپنی کے ابتدائی ملازمین کی اکثریت کمپنی چھوڑ گئی۔ یہ سب لوگ بعد میں بھی رابطے میں رہے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کمپنیاں قائم کیں۔ یہ گروپ اتنا کامیاب ہوا کہ ان کے لیے 'پے پال مافیا' کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ یہ اصطلاح سب سے پہلے فورچیون میگزین نے 2007 میں اپنے ایک مضمون میں استعمال کی تھی۔ میگزین میں اس گروپ کی جو تصویر تھی وہ بھی مافیا کے انداز میں بنائی گئی تھی۔ پے پال مافیا کے نام اور ان کی قائم کی گئی کمپنیاں کچھ اس طرح ہیں۔ ٭ پیٹر تھائیل پے پال کے بانی اورسابق سی ای او ہیں۔ انہیں پے پال مافیا کا ڈان بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کئی کمپنیوں کی بنیاد رکھی۔ فیس بک کے ابتدائی دنوں میں اس میں سرمایہ کاری کی اور اس کے بورڈ کے ڈائریکٹر بنے۔ ٭ میکس لیوچن پے پال کے بانی اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر تھے۔تجارتی پیمانے پر کیپچا کو انہوں نے ہی متعارف کرایا تھا۔ انہوں نے بعد میں کئی کمپنیاں بنائیں۔ وہ یلپ میں ابتدائی سرمایہ کاری کرنے والوں میں بھی شامل تھے۔ ٭ ایلون مسک وہ X.com کے بانی تھے، جسے کونفینیٹی نے خرید لیا۔ مسک نے بعد میں ٹیسلا موٹرز، سپیس ایکس، اوپن اے آئی، دی بورنگ کمپنی کی بنیاد رکھی۔ وہ سولر سٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ ٭ ڈیوڈ او شاکس پے پال کے سابق سی او او جنہوں نے بعد میں Geni.com اور یامر کی بنیاد رکھی۔ ٭ اسکاٹ بینیسٹر سابق آئرن پورٹ کے سی ٹی او اور پے پال کے بورڈ ممبر۔ پے پال کو چھوڑنے کے بعد کئی بڑی کمپنیوں کے ساتھ کام کیا۔ ٭ اسٹیو چین پے پال کے سابق انجینئر جنہوں نے بعد میں یوٹیوب کی بنیاد رکھی۔ ٭ ریولو بوتھا پے پال کے سابق سی ایف او جو بعد میں سرمایہ کاری کی ایک کمپنی میں شراکت دار بن گئے۔ ٭ ریڈ ہوفمین پے پال کے سابق ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ جنہوں نے بعد میں لنکڈان کی بنیاد رکھی۔ وہ فیس بک، Aviary، Friendster، Six Apart، Zynga، IronPort، Flicker، Digg، Grockit، Ping.fm، Nanoslar، Care.com، Knewton، Kongregate، Last.fm، Ning اور Technorati کے ابتدائی سرمایہ کاروں میں بھی شامل ہیں۔ ٭ کین ہوورے پے پال سی ایف او جو فاؤنڈرز فنڈ کے شریک بنے۔ ٭ چاڈ ہرلے پے پال کے ویب ڈیزائنر اور بعد میں یوٹیوب کے شریک بانی۔ ٭ جاوید کریم پے پال کے سابق انجینئر اور بعد میں یوٹیوب کے شریک بانی۔ یوٹیوب پر پہلی ویڈیو بھی انہوں نے ہی اپ لوڈ کی تھی۔ ٭ روڈ ڈی مارٹن پے پال میں وہ سی ای او پیٹر تھائیل کے مشیر تھے۔ ان کی 10X Capital نے 2009 میں Galectin Therapeutics کو خریدا اور 2012 میں ایڈوانسڈ سرچ لیبارٹریز کی بنیاد رکھی۔ ٭ ڈیو میکلور پے پال کے سابق مارکیٹنگ ڈائریکٹر جوبعد میں بہت سی سٹارٹ اپ کمپنیوں کے لیےفرشتہ ثابت ہوئے۔ انہوں نے 500 Startups کی بنیاد رکھی جو 500 سے زیادہ سرمایہ کاری کر چکی ہے۔ ٭ اینڈریو میککورماک Valar Ventures کے شریک بانی۔ ٭ کین ملر پے پال میں رسک منیجمنٹ کے وائس پریزیڈنٹ اور اب کئی کمپنیوں کے سرمایہ کار۔ ٭ لیوک نوسیک پے پال کے شریک بانی اور مارکیٹنگ اینڈ سٹریٹیجی کے وائس پریزیڈنٹ۔ بعد میں انہوں نے پیٹر تھائیل اور کین ہوورے کے ساتھ Founders Fund قائم کیا۔ ٭ جیسن پورٹنوئے پے پال کے فنانشل پلاننگ اور انالیسس کے وائس پریزیڈنٹ۔ بعد میں پیٹر تھائیل کی Clarium Capital کے سی ایف او، Palantir Technologies کے سی ایف او اور Subtraction Capital کے شریک بانی بنے۔ ٭ کیتھ رابوئس پے پال کےسابق ایگزیکٹیو جنہوں نے بعد میں لنکڈان، سکوائر، سلائیڈ میں کام کیا۔ انہوں نے ٹوک باکس، زوم، سلائیڈ، لنکڈان، جینی، روم 9 انٹرٹینمنٹ، یوٹیوب اور یلپ میں بھی سرمایہ کاری کی۔ ٭ جیک سیلبی پے پال میں وائس پریزیڈنٹ، کارپوریٹ اینڈ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ۔ بعد میں پیٹرتھائیل کے ساتھ مل کر Clarium Capital قائم کی۔ وہ گرانڈ ماسٹر کیپیٹل منیجمنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹ بھی بنے۔ ٭ پریمل شاہ پے پال میں پراڈکٹ منیجر بعد میں Kiva.org کے بانی صدر بنے۔ ٭ رسل سائمنز پے پال کے انجینئر جو بعد میں یلپ انکارپوریشن کے شریک بانی بنے۔ ٭ جریمی اسٹوپلمین پے پال میں انجینئر جو بعد میں یلپ انکارپوریشن کے شریک بانی بنے۔ ٭ یشان وونگ پے پال کے انجینئرنگ منیجر۔ انہوں نے بعد میں فیس بک میں کام کیا اور ریڈٹ کے سی ای او بنے۔ بشکریہ Telegraph