Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 جنوری 2019 01:38pm

کراچی: کے ڈی اے کا محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ تباہی کے دہانے پر

کراچی: ادارہ ترقیات میں سپریم کورٹ کے احکامات کی سنگین خلاف ورزی کا انکشاف ہوا ہے، ڈی جی کے ڈی اے نے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کی بھاگ دوڑ ڈپیوٹیشن پر آئے ہوئے افسران کو سونپ دی۔

آج نیوز کے رپورٹر شکیل کے مطابق ادارہ ترقیات میں سیاسی بنیادوں پر ٹرانسفر پوسٹنگ معمول بن گیا، منظور نظر افسران کو نواز نے کا سلسلہ جاری ہے۔

لائنز ایریا ریسیلمینٹ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر دلدار شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعید احمد کو کے ڈی اے کے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ میں تعینات کر دیا گیا۔

کے ڈی اے زرائع کے مطابق دونوں افسران ماضی میں کرپشن کے کیسز میں مختلف اداروں کو مطلوب بھی رہے ہیں۔ دونوں افسران کی تعیناتی سے محکمہ کی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دونوں افسران کا ماضی میں اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سیل میں کام کرنے کا کوئی تجربہ نہیں ہے، ان کی پوسٹنگ کے بعد حال ہی میں کورنگی اور نیو کراچی میں کے ڈی اے کی جانب سے کئے گئے تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی متنازعہ ہو چکے ہیں۔

Read Comments