نیویارک: امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے گزشتہ روز اپنی زندگی کا پہلا گولڈن گلوب ایوارڈ جیتا تو ان کے منگیتر کرسچین کیرینو کی حرکت نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔ ڈیلی میل کے مطابق ایوارڈ جیتنے کے بعد لیڈی گاگا جب دوسرے دن سو کر اٹھیں تو کیرینو نے ان کی تصویر لے کر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کردی۔ اس تصویر کے ذریعے کیرینو دنیا کو دکھانا چاہتے تھے کہ لیڈی گاگا کو گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے کی اس قدر خوشی ہے کہ وہ ایوارڈ کی ٹرافی اپنے ساتھ لے کر سوئی تھیں۔