نیتو سنگھ، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سمیت تمام فیملی نے نئے سال کا جشن رشی کپور کے ساتھ نیو یارک میں منایا اور اس خوشی کا اظہار نیتو سنگھ نے مداحوں سے انسٹاگرام پر شیئر کر کے کیا۔
View this post on InstagramHappy 2019 🎈 no resolutions only wishes this year !!! Less pollution traffic!! Hope in future cancer is only a zodiac sign !!! No hatred less poverty loads of love togetherness happiness n most imp. Good health ❤️❤️❤️❤️❤️
A post shared by neetu Kapoor. Fightingfyt (@neetu54) on
نیتو سنگھ نے پوسٹ میں لکھا 'سال 2019 سب کو مبارک ہو اس سال کوئی عہد نہیں بلکہ صرف نیک خواہشات کا اظہار کیا جائے گا۔ امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں کینسر محض (سرطان) ایک آسمانی برج ہی رہ جائے۔ نفرت کا پرچار اور غربت کا خاتمہ ہو۔ ڈھیروں پیار اور ایک ساتھ خوشیاں سمیٹنا ضروری ہے اور ہاں بہترین صحت بھی ہو۔'
اس پوسٹ میں نیتو سنگھ کا اشارہ شوہر رشی کپور کی جانب تھا جو کہ تصویر میں پہلے سے زیادہ کمزور اور مرجھائے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔