لاہور: احمد شہزاد اور خاتون شہری کے درمیان 'ہٹ اینڈ رن' کیس میں صلح ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر کی گاڑی کو 2 روز قبل حادثہ پیش آیا تھا۔ تاہم احمد شہزاد نے گاڑی کو ٹکر مارنے پر خاتون شہری کو معاف کردیا ہے۔ خاتون شہری کے والد اور احمد شہزاد کے درمیان صلح کینٹ پولیس کی موجودگی میں ہوئی جس کے بعد احمد شہزاد نے خاتون شہری کے خلاف درخواست واپس لے لی۔ یاد رہے کہ 2 دن قبل ایک خاتون شہری نے احمد شہزاد کی گاڑی کو ٹکر ماری تھی۔ کرکٹر احمد شہزاد نے گاڑی کو حادثہ پیش آنے کی خبر اپنے ٹویٹر اکاؤںٹ پر شئیر کی تھی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ گذشتہ رات جم سے واپس آتے ہوئے میرے گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ اس وقت میں پولیس اسٹیشن میں ہوں اور 'ہٹ اینڈ رن' کی ایک شکایت درج کروارہا ہوں۔ This evening as i was returning home from the gym I was hit by a car ... currently am at the police station filing a complaint for a “hit and run “. — Ahmad Shahzad 🇵🇰 (@iamAhmadshahzad) December 19, 2018