Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2018 04:22pm

انسٹا گرام نے واٹس ایپ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

انسٹا گرام نے صارفین کیلیے واٹس ایپ کی طرح  آڈیو پیغام وائس میسج  کی سہولت متعارف کرادی۔

برطانوی ویب سائٹس کے مطابق انسٹا گرام نے چیٹ باکس میں مائیکرو فون کا  بٹن شامل کیا ہے جسے دبا کر آڈیو پیغام ریکارڈ کیا جاسکتا ہے اور جیسے ہی بٹن سے ہاتھ ہٹائیں گے تو  ’وائس میسج سینڈ ہو جائے گا۔

وائس میسج بھیجنے کے بعد یہ چیٹ باکس میں موجود رہے گا چاہے وصول کرنے والا صارف اسے سنے یا نہ سنے جب کہ ایک بار میسج سننے کے بعد بھی اسے دوبارہ سنا جاسکتا ہے۔

اگست میں انسٹا گرام نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کو جعلی خبروں، جعلی اکاؤنٹس اور دھوکے بازوں سے محفوظ بنانے کے لیے اہم اقدامات کرنے جارہا ہے تاکہ صارفین کو اپنے فالوروز کی شناخت کرنے میں آسانی ہو۔

اس کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام  اباؤٹ د اکاؤنٹ(اس اکاؤنٹ کے بارے میں) کا فیچر جلد متعارف کرانے جارہا ہے جس میں صارفین کو اکاؤنٹ ہولڈر کی زیادہ معلومات، لوکیشن اور دیگر ذاتی معلومات فراہم کی جائیں گی۔

Source : Express.co.uk

Read Comments