ہمیں اپنی زندگی کے بہترین لمحات کو محفوظ کرنے، طالب علموں کو پروجیکٹس، پورٹ فولیو یا چھٹیوں کے دوران فوٹو شوٹ کرنے کیلئے کیمروں کی ضرورت پڑتی ہے۔
آئے روز مارکیٹ میں مختلف کمپنیاں کیمروں کے نئے ماڈل متعارف کروا رہی ہیں جو اپنی خصوصیات اور قیمت کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔ اسی طرح مارکیٹ میں ملتے جلتے درجنوں کیمرے موجود ہیں۔ مختلف فیچرز کے ان کیمروں میں ضرورت کے لحاظ سے صارفین کیلئے کون سا کیمرہ بہتر ہے اور2018 میں آنے والے کچھ کیمروں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے۔
٭ نیکون ڈی 7500 (Nikon D7500)
نیکون ڈی 7500 بے شک نیا کیمرہ نہیں ہے لیکن خصوصیات اور اپنے فیچرز کی وجہ سے ہم اس کو اپنی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھے ہوئے ہیں، مناسب قیمت اور بہترین فیچرز کے حساب سے یہ ہر صارف کی ضرورت ہے، دراصل یہ کیمرہ ہر شعبے کو چار چاند لگا دیتا ہے، اس کیمرے کی چند خصوصیات درج ذیل ہیں:
ڈی ایس ایل آر (Type: DSLR)
سینسر سائز اے پی ایس – سی (Sensor size: APS-C)
شوٹنگ اسپیڈ 8 ایف پی ایس (shooting speed: 8fps)
فلم: فور کے (Movies: 4K)
استعمال کا لیول: درمیانی (User level: Intermediate)
قیمت (Rs 155,999.00)
٭ کینن ای او ایس 200 (Canon EOS 200D)
کینن ای او ایس نا ہی سستا کیمرہ ہے اور نہ ہی نیا، اس کے بہترین فیچرز کی وجہ سے اسے فہرست میں دوسر ے نمبر پر رکھا گیا ہے، یہ انٹری لیول پر صارفین کو بہترین فیچرز فراہم کرتا ہے، اور صارفین کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے، اس کیمرے کی چند خصوصیات ذیل میں ہیں:
ڈی ایس ایل آر (Type: DSLR)
سینسر سائز اے پی ایس - سی(Sensor size: APS-C)
شوٹنگ اسپیڈ 8 ایف پی ایس (shooting speed: 8fps)
فلم: 1080 پی(Movies: 1080p )
استعمال: ابتدائی لیول (User level: Beginner)
قیمت(Rs 66,900.00)
٭ پینا سونک لومکس جی ایچ 5(Panasonic Lumix GH5)
صارفین کیلئے اس کیمرے کی خصوصیات کو بیان کرنے میں یہ مشکل ہو تی ہے کہ کہا ں سے شروع کیا جائے، یہ ایک سادہ کیمرہ ہے جو ویڈیو بنانے والے صارفین کے لیے ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے، اس سے 4 کے فوٹیج با آسانی بنائی جا سکتی ہے۔ اس کیمرے کی چند خصوصیات ذیل میں ہیں:
مرر لیس (Type: Mirrorless)
سینسر ، مائیکرو فور تھرڈ(Sensor size: Micro Four Thirds)
12 ایف پی ایس (Max burst speed: 12fps)
فلم: 4 کے (Movies: 4K)
استعمال: لیول تجربہ کار(User: Expert)
قیمت(Rs 215,000.00)
٭ سونی الفا اے 7 تھری (Sony Alpha A7 III)
نیکون ڈی 850 کے صارفین جس طرح ڈی ایل ایس آر پر شفٹ ہونا چاہتے ہیں اس طرح ہر کوئی سونی الفا اے 7 تھری کی طرف جا رہا ہے، اس کے مختلف ماڈلز مخصوص صارفین کی توجہ کا مرکز ہیں، الفا تھری ہی ایک ایسا کیمرہ ہے جو تمام صارفین کے لیے مناسب ہے۔ اس کیمرے کی چند خصوصیات ذیل میں ہیں:
مرر لیس (Type: Mirrorless)
سینسر فل فریم (Sensor: Full-frame)
10 ایف پی ایس (Max burst speed: 10fps)
فلم 4 کے (Movies: 4K)
استعمال: لیول بہتر(User level: Enthusiast)
قیمت(Rs 305,000.00)
صارفین اپنے بجٹ اور ضروریات کے مطابق ان کیمروں میں سے کسی ایک انتخاب کر سکتے ہیں۔