اسمارٹ فون کی لت پوری دنیا کیلئے پریشانی کا سبب بن گئی ہے۔ ہر کوئی اس سے نجات پانے میں لگا ہوا ہے ، لیکن کیا آپ نے سوچا کہ فون چھوڑنے پر آپ کو لاکھوں روپے بھی مل سکتے ہیں ۔ جی ہاں یہ سچ ہے ۔ ویٹامن واٹر نام کی ایک کمپنی ایک سال کیلئے فون چھوڑنے والوں کو ایک لاکھ ڈالر دے رہی ہے ۔
کوکا کولا کی ملکیت رکھنے والی کمپنی ویٹامن واٹر کا ویسے تو اسمارٹ فون سے کوئی واسطہ نہیں ہے ، لیکن کمپنی نے اپنی مارکیٹنگ کمپین کیلئے اسمارٹ فون یوزرس کو ہدف بنایا ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ان کو 1 کروڑ 40 لاکھ روپے دے گی جو ایک سال کیلئے اپنا اسمارٹ فون پوری طرح سے چھوڑ دیں گے ۔ اس کے پیچھے اہم بات یہ جاننا ہے کہ کیا کوئی کسی فون کے بغیر رہ سکتا ہے یا نہیں ۔ کمپنی اس بات کو جاننے کیلئے آپ پر لائی ڈٹیکٹر ٹیسٹ کرے گی اور پتہ لگائے گی کہ آپ نے فون کا استعمال کیا ہے یا نہیں ۔ اگر آپ فون کا استعمال کرتے پکڑے جاتے ہیں تو آپ کو اس مقابلہ سے باہر کردیا جائے گا ۔
اس مقابلہ میں آپ ٹویٹر یا انسٹاگرام کے ذریعہ حصہ لے سکتے ہیں۔
we tried to get Brandon to make this deal, but he is too busy – will you turn off your phone for a year instead? #NoPhoneForAYear #contest https://t.co/RVTF0gytnv pic.twitter.com/wFFTXl0PBX
— vitaminwater® (@vitaminwater) December 11, 2018
اس کیلئے آپ کو نوفون ون ایئر ہیش ٹیگ اور کنٹیسٹ ہیش ٹیگ لکھ کر پوسٹ کرنا ہوگا اور ویٹامن واٹر کو آپ کے کنٹیسٹ میں حصہ لینے کے بارے میں پتہ چل جائے گا۔ اس کے ساتھ آپ کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ آپ فون کو کیوں چھوڑ رہے ہیں اور اپنے فارغ وقت کا کیسے استعمال کریں گے۔