برازیل کے شہر رِیو ڈی جنیرو میں خواتین کی ایک جیل میں 13ویں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جسے قتل کے جرم میں جیل کاٹتی ایک حسینہ نے جیت لیا۔
مس ٹلاویرا بروس 2018 کے اس مقابلے میں منشیات فروشی، قتل اور چوری کے الزام میں قید تقریباً 100 خواتین نے حصہ لیا اور اس کے ساتھ ہی تمام خواتین نے کیٹ واک بھی کی۔
حتمی مرحلے تک پہنچنے والی 10 خواتین پر سبقت لے جاتے ہوئے قتل کرنے کے جرم میں قیدویرونیکا وروون نے یہ مقابلہ جیت لیا اور ایک ہزار ڈالر کا انعام اور مس جیل کا خطاب اپنے نام کرلیا ۔
اس مقابلے کا انعقاد برازیل کی وزارتِ سماجی بہبود و انسانی حقوق کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں قیدی خواتین کو ان کی خوبصورتی اور جیل میں ساتھیوں سے ان کے برتاؤ کی بنیاد پر دیکھا جاتا ہے ۔