پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ کے ساتھ دوسری شادی کر لی ہے اور ان کی شادی کی چرچے تاحال سوشل میڈیا پر چل رہے ہیں ۔
عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر کی شادی کے بارے میں بہت لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کی ملاقات کیسے ہوئی اور وہ کتنے عرصہ سے ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہیں تاہم اب پہلی مرتبہ یہ حقیقت بھی سامنے آ گئی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر نے شرکت کی جس دوران انہوں نے اپنی شادی کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔
طوبیٰ عامر نے نجی ٹی وی اینکر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم تقریبا ایک دوسرے کو پانچ سال سے جانتے ہیں اور دوستی تھی ، ہم ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے تھے ۔ان کا کہناتھا کہ عامر لیاقت نے مجھے اپنے ساتھ رکھ کر میری تربیت بھی کی ہے اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔
جب دونوں سے پوچھا گیا کہ کس نے شادی کی پیشکش کی تو اس کا عامر لیاقت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے طوبیٰ کو شادی کی پیشکش کی جس پر وہ حیران ہوگئی اور اس کہ بعد میں نے گھٹنوں کے بل جھک کر پھول دے کر شادی کی پیشکش کی جسے طوبی ٰ نے قبول کیا ۔
طوبیٰ کا کہناتھا کہ میں کبھی ان کی ڈانٹ سے روئی نہیں ہوں بلکہ اکثر ایسا ہوتاہے کہ میں ڈر جاتی ہوں کہ کہیں یہ مجھ سے ناراض نہ ہوجائیں ۔عامر لیاقت نے اس موقع پر بڑے ہی خوشگوار موڈ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گزشتہ روز اپنے ہاتھوں سے سوپ بنا کو طوبیٰ کو پلایا ہے ۔