Aaj Logo

شائع 11 دسمبر 2018 03:00pm

فرانسیسی صدر نے عوام کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

فرانسیسی صدر نے عوام کے سامنے گھٹنے ٹیکتےہوئےکم سے کم اجرت میں اضافے اور ٹیکس میں رعایت کا اعلان کردیا ہے۔

فرانسیسی صدر میکخون نےعوام کے آگے سرینڈرکرتےہوئےکم سے کم اجرت میں اضافےاور ٹیکس میں رعایت کا اعلان کردیا۔

سال 2019 سے کم از کم اجرت 100 یورو فی مہینہ تک بڑھا دی جائے گی۔کم آمدنی والے پنشنروں پر ٹیکس میں اضافہ بھی منسوخ کر دیا گیا۔اوور ٹائم پر ٹیکس نہیں ہوگا۔سال کے اختتام پر ٹیکس فری بونس دیا جائے گا۔

فرانس بھر میں ہونے والے مظاہروں میں ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا،سیکڑوں زخمی ہوئے۔املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیراعظم نے امریکی صدر کو کرارا جواب دیتے ہوئے  کہاٹرمپ ملکی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فرانسیسی مظاہرین 'ہمیں ٹرمپ چاہیئے'کے نعرے لگا رہے ہیں۔

Read Comments