آپ کی شخصیت کا اندازہ آپ کے رہنے کے طریقے اور آپ کے عمل سے کیا جاتا ہے ۔اگر آپ کے رہنے کا طریقہ درست ہو تو آپ کی شخصیت بھی اس سے ملتی ہے ۔آپ کا بات کرنے کا طریقہ کہ آپ کس انداز میں کسی سے بات کرتے ہیں یہ بھی آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے مگر اس کہ برعکس7ایسی عادتیں جو آپ کی شخصیت کو خراب کرتی جن سے آپ کو بچنے کی کوشش کرنی چاہیئے ۔
ڈھیلے ہاتھوں سے کسی کو سلام کرنا۔
بات کرتے وقت ببل گم کا کھانا ۔
کسی محفل میں اپنے بالوں سے کھیلنا۔
ایسے موضوع پر بات کرنا جو کہ لڑائی کا سبب بنے ۔
کسی سے بات کرتے وقت بار بار موبائل استعمال کرنا۔
لوگوں کے نام بھول جانا ۔
کسی بھی کام میں تاخیر کرنا یہ کہیں بھی جانا ہو تو وہاں وقت گزرنے کہ بعد پہنچنا۔