Aaj Logo

شائع 04 دسمبر 2018 08:04am

واٹس ایپ نے ڈارک موڈ کی وضاحت کردی

واٹس ایپ بیٹا  نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں  ڈارک موڈ کے حوالے سے  افوہوں کے متعلق وضاحتی  پیغام میں بتایا ہے کہ کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ کا ڈارک موڈ  ابھی متعارف نہیں کروایا گیا  کمپنی صارفین کی سہولت کے لئے  مزید اپڈیٹ  جاری کرتی رہے گی مگر  ابھی   کمپنی کی جانب سے ڈارک موڈ پر کام نہیں کیا جارہا ہے ۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ اگر آئی او ایس  یا اندڑائیڈ   کا کوئی بھی اپڈیٹ   آنے والا ہوگا تو اس کا باقاعدہ اعلان  کیا جائے گا تو صارفین کو پریشان ہونے کی بلکل ضرورت نہیں ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی واٹس ایپ کی جانب سے آئی فون صارفین کہ لئے  فنگر پرنٹ کا فیچر متعارف کروانے کا کہا گیا تھا مگر   یہ نیا فیچر ابھی کمپنی کی جانب سے متعارف نہیں کروایا گیا ہے مگر اس پر کمپنی کی جانب سے کام جاری ہے ۔

Read Comments