Aaj Logo

شائع 01 دسمبر 2018 02:25pm

مچھلی کھانے کے حیرت انگیزفوائد

مچھلی اللہ کادیا ہوا انمول تحفہ ہے اور یہ ہمارے جسم کے لئے بہت فائدے مند ہے مچھلی سے ہمارے جسم کو پروٹین حاصل ہوتا ہے اور اس کے کھانے کا نقصان بھی نہیں ہوتا ہے ۔اگر کوئی شخص بیمار ی کی وجہ سے کمزور ہو تو مچھلی کے استعمال سے کمزوری ختم ہوجاتی ہے مگر آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں مچھلی کے 4 ایسے فوائدجس کا آپ کو اس سے پہلے علم نہیں ہوگا۔
مچھلی ہماری آنکھوں کے لئے بہت فائدے مند ہے اس کہ کھانے سے بینائی کی کمزوری ختم ہوجاتی ہے ۔
مچھلی سے دماغی کمزوری بھی ختم ہوتی ہے اور ذہنی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے ۔
مچھلی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے دل کی بیماری نہیں ہوتی ہے ۔
اعصابی دباؤ کو کم کرنے کے لئے بھی مچھلی کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے ۔
سردیوں میں مچھلی کھانے سے جسم کو توانائی حاصل ہوتی ہے جس سے جسم کو گرمائش حاصل ہوتی ہے ۔

Read Comments