آج کل نوجوان نسل کی خوراک بہت کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے وہ بہت دبلے پتلے نظر آتے ہیں اور اس کے لئے کافی پریشان بھی نظر آتے ہیں کہ کس طرح سے صحت کو بہتر کیا جائے اور اس کے لئے ادویات کا استعمال بھی کرتے ہیں مگر یہ ادویات فائدے کی جگہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں تو اس کے لئے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس کا آسان اور گھریلو علاج آپ کے گھر میں ہی موجود ہے بس تھوڑی سی محنت کرنی ہے اور آپ کا دبلا پتلا جسم دوبارہ صحت مند ہوجائے گا ۔اجزاءکالے چنے ، لوبیاکھانے کا طریقہکالے چنوں کو تقریباً 2 گھنٹے ابالنا ہے اور اس کہ بعد اس کو کسی جگہ محفوظ کرلینا ہے اسیکے ساتھ ساتھ لوبیا کو ابلتے ہوئے پانی میں تقریباً 1 گھنٹے ابالنا ہے اور کسی برتن میں محفوظ کرلینا ہے ۔اسکے بعد دونوں کو ایک جگہ ملا کر ان میں کالی مرچ اور نمک حسبِ ذائقہ ڈالنا ہے ۔روازنہ صبح اٹھنے کے بعد ایک سے دو گلا س پانی پینے کے ایک گھنٹے بعد 1 کٹورا تقریباً 300 گرام چنے اور لوبیا مکس کر کے کم سے کم دو ماہ تک استعمال کرنے ہیں۔ صحت بھی اچھی رہے گی اور کمزوری بھی ختم ہوگی ۔یہ مضمون صرف معلومات کے لئے ہے ۔