آج کل ہر دوسرے شخص سے یہ بات سنے کو مل رہی ہوتی ہے کہ جسم میں سستی ہے اور نیند بہت زیادہ آتی ہے ۔یہ کوئی بیماری نہیں ہے ان کی وجوہات آپ خود ہیں کیونکہ ہمارے جسم کو صحت مند اور تندرست رہنے کے لئے بہت سی ایسی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے جن سے ہم دور بھاگتے ہیں تو یہا ں ہیں وہ 4 علامات جس کے باعث آپ کو زیادہ نیند اور جسم میں سستی پیدا ہوتی ہے ۔
ورزش کا نہ کرنا ان میں سب سے پہلے نمبر پر آتا ہے کیونکہ ورزش سے ہمارے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور جسم چست رہتا ہے ۔
تلی ہوئی اشیا کا استعمال آج کل عام ہوتا جا رہا ہے لوگ اکثر باہر سے تلی ہوئی اشیا کو گھر کے کھانے پر فوقیت دیتے ہیں اور اسی کی وجہ سے ان کے جسم میں سستی آتی ہے ۔
ڈی ہائیڈریشن بھی اس کی ایک بہت بڑی وجہ ہے ہمیں اپنے جسم کی صحت کے لئے روزانہ کم سے کم 8 گلاس پانی پینا چاہیئے تاکہ سستی اور بے وجہ کی نیند سے بچا جا سکے ۔
طاقت سے زیادہ کام کرنا بھی اس کی ایک اہم وجہ ہے جو لوگ دن میں 8 گھنٹوں سے زیادہ کام کرتے ہیں ان میں ااکثر تھکن کی وجہ سے سستی پیدا ہوجاتی ہے اور زیادہ نیند بھی اسی وجہ سے آتی ہے ۔
لہٰذا ان سب باتوں کا خیال رکھا جائے تاکہ جسم کی صحت متا ثر نہ ہو۔
یہ مضمون معلومات کے لئے ہے ۔