موجودہ دور میں تقریباً ہر دوسرا شخص ہی خون کی کمی کا شکار ہے۔ خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے آپ نے بھی بہت سی ادویات کا استعمال کیا ہوگا مگر ان ادویات سے وقفی طور پر فائدہ حاصل ہوتا ہے تو اس کا آسان اور موئثر علاج آپ کے گھر میں ہی موجود ہے جس کے استعمال سے آپ 1 ہفتے میں خون کی کمی کو دور کر سکتے ہیں ۔
اجزاء
بڑے گوشت کی کلیجی آدھا پاؤ ، نمک 1 چٹکی
استعمال کا طریقہ
کھولتے ہوئے پانی میں آدھا پاؤ کلیجی ڈال دیں اور 30 سیکنڈ بعد نکال لیں اس پر ایک جھلی آجائے گی اس کو اتار لیں اور اب اس کلیجی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور توے پر کلیجی کے ٹکڑے ڈال کر ان پر تھوڑا سا نمک چھڑک لیں اور ان کو فرائے کرلیں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے روزانہ دن میں ایک مرتبہ استعمال کریں صحت بھی اچھی ہوجائے گی اور خون کی کمی بھی دور ہوجائے گی ۔
یہ مضمون صرف معلومات کے لئے ہے ۔