اسلام آباد: بھارت نے کرتارپور کراسنگ کھولنے سے متعلق پاکستانی خط کا جواب دیتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔
پاکستان نے کرتارپورکراسنگ کھولنے سےمتعلق ایک خط تحریر کیا تھا جس پر بھارت نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق، بھارتی دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ایک خط میں کرتارپورکوریڈرورکھولنےکی پیشکش پرشکریہ اداکیا۔
پاکستانی خط کے بھارتی جواب پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کرتارپوربارڈر پر بھارتی کابینہ نے پاکستانی تجویزکی توثیق کی ہے۔'کرتارپوربارڈر کھولنا دونوں ملکوں کی امن پسند لابی کی فتح ہے'۔