Aaj Logo

شائع 19 نومبر 2018 02:54pm

آئی فون میں واٹس ایپ کا کونسا فیچر بند ہونے والا ہے

آئی فون میں واٹس ایپ کا کونسا فیچر بند ہونے والا ہے

واٹس ایپ کی جانب سے آئی فون کمپنی کی پالیسی کی خلاف ورزی پر ہو سکتا ہے کہ آئی اسٹور سے واٹس ایپ کے تمام اسٹیکر کو ہٹانے دیا جائے ۔

واٹس ایپ بی ٹا انفو کے مطابق کچھ ایسے صارفین ہیں جو کمپنی کے اپ ڈیٹ دیکھ کر اس کی نکل بنا کر اسٹور پر لگا دیتے ہیں اور صارفین اسی غلط فہمی میں ایسی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرلیتے ہیں جس سے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے  ۔

اکتوبر میں واٹس ایپ کی جانب سے یہ نیا فیچر متعارف کروایا گیا تھا اور یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونو ں کے لئے متعارف کروایا تھا اور اس میں تھرڈ پارٹی کی ایپ کے ذریعے بھی اسٹیکر حاصل کئے جا سکتے تھے ۔

ایپل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمپنی کو کسی اور پر   منحصر نہیں ہونا چاہیئے   مگر ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا  کیونکہ کمپنی کی جانب سے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔

Read Comments