ذیابیطس کو ختم کرنے کا گھریلو ٹوٹکا
ذیابیطس یا شوگر کی بیماری یہ تو خاندانی چلی آرہی ہوتی ہے یہ تو بڑھتی عمر کے ساتھ بد پرہیزی کی وجہ سے ہو جاتی ہے اور اس کے علاج کے لئے لوگ کافی پریشان نظر آتے ہیں اور مہنگے سے مہنگا علاج کرواتے ہیں ۔ان علاج کی وجہ سے بھی کافی بہتری آتی ہے مگر مکمل طور پر اس کا علاج نہیں ہو پاتا ہے تو اس کا ایک آسان سا گھریلو ٹوٹکا موجود ہے جس کی مدد سے ذیابیطس کا علاج ممکن ہے ۔
اجزاء
50 گرام ادرک ،50 گرام پودینا 50 گرام انار دانا اور 25 گرام لہسن
بنانے کا طریقہ
ادرک ، لہسن ، انار دانا اور پودینے کو اچھی طرح پیس کر ان کی چٹنی بنا لینی ہے اور کسی باکس یہ برتن میں محفوظ کرلیں اور کسی ٹھنڈی جگہ پر رکھ لیں ۔
کھانے کا طریقہ
روزانہ دن میں تین دفعہ کھانے کہ ساتھ استعمال کرنا ہے اور اس کورس کو تقریباً 3 سے 4 ماہ تک کرنا ہے اس کے کرنے سے ذیابیطس کی شکایت دور ہوجائے گی اور اس عمل سے جسم کو قوت بھی حاصل ہوگی ۔
یہ مضمو ں صرف معلومات کیلئے ہے ۔