اپ ڈیٹ 19 نومبر 2018 08:36am

دیپیکا کی انگوٹھی کے چرچے ،انگوٹھی کی مالیت کتنی ہے؟

دیپیکا کی انگوٹھی کے چرچے ،انگوٹھی کی مالیت کتنی ہے۔
ممبئی: بھارتی اداکارہ دیپیکا اور اداکار رنویر کپور کی شادی کے چرچے گزشتہ کئی روز سے عروج پر ہیں اور لوگ ان سے جڑی ہر بات کو جاننے کے لئے بیتاب ہیں ۔

جیسا کہ دیپیکا اور رنویر کپور شادی کے بندھن میں بند ھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں۔

تو یہاں ان کی ایک اور چیز جو ان کو رنویر نےمنگنی میں تحفے میں دی ہے اور بہت سے لوگ اسی بارے میں بات کر رہے ہیں کہ جو انہوں نے انگوٹھی

پہنی ہوئی ہے اس کی قیمت کیا ہوگی تو اس انگوٹھی کی قیمت تقریباً 3 کروڑ روپے ہے ۔
اس سے پہلے بھی بالی وڈ میں پر تعیش تحفوں کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے ۔

Read Comments