Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 نومبر 2018 12:17pm

بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ پاکستان آئی سی سی کی کلیئرنس سے مشروط

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان آئی سی سی کی کلیئرنس سے مشروط کردیا۔

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن کہتے ہیں کہ مسئلہ سیاسی نہیں سیکیورٹی کا ہے، پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔

احسان مانی کہتے ہیں کہ ایمرجنگ کپ کیلئے تین ٹیموں نے پاکستان آنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

لاہور میں ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس ہوا، صدارت دو سال کیلئے بنگلادیش کے ناظم الحسن کے سپرد کردی گئی۔

پریس کانفرنس میں ناظم الحسن نے کہا کہ سیکیورٹی کی وجہ سے ٹیمیں پاکستان آنے سے کتراتی ہیں۔ لیکن آہستہ آہستہ ٹیموں کی آمد راہیں کھول رہی ہے۔

ناظم الحسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے حالات میں بہتری آئی ہے، ہم نے ویمن ٹیم بھیجی، اب ایمرجنگ ٹیم بھی بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آئی سی سی نے سیکیورٹی کے حوالے سے ہری جھنڈی دکھائی تو بنگلادیشی ٹیم بھی آسکتی ہے، چاہتے ہیں کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی جلد ہو۔ بھارتی ٹیم کا مسئلہ سیاسی ہے اور کرکٹ میں سیاست کا عمل دخل نہیں ہونا چاہیے۔

اجلاس میں افغانستان کو فل ممبربنادیا گیا۔ احسان مانی کا کہنا تھا کہ بائیس ممالک کے نمائندوں کا شرکت کرنا بہت اہم ہے۔

ایمرجنگ کپ کیلئے تین ٹیمیں کراچی آئیں گی۔ اے سی سی ایمرجنگ کپ کا پہلا مرحلہ چار سونو دسمبر تک کراچی میں ہوگا۔ بنگلادیش، ہانگ کانگ اور یواے ای کی ٹیمیں شرکت کریں گے۔

احسان مانی نے ایک بار پھر کہا کہ جب تک بھارت میں حکومت تبدیلی نہیں ہوتی سیریز مشکل ہے۔

Read Comments