Aaj Logo

شائع 17 نومبر 2018 08:13am

خورشید شاہ نے وزیر اعظم کو ہٹلر قرار دے دیا

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما حکومت پر برس پڑے ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا بیان حیران کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوری سوچ رکھنے والے ہر پاکستانی کو وزیراعظم کے بیان پر حیرانی ہوئی ہوگی۔

پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی سوچ اور ووٹ کی توہین کی گئی ہے، جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط کی جا رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسی سوچ رکھنے والا شخص ملک کا وزیراعظم بن گیا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ آج پارلیمنٹ میں ایسی زبان استعمال کی جاتی ہے جو سن کر شرم آتی ہے، موجودہ پارلیمنٹ ابھی تک کوئی قانون سازی نہیں کرسکا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ " یو ٹرن نہ لینے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا" جس پر مختلف پارٹیوں کی کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Read Comments