اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں افسران کی گمشدگی کے بڑھتے واقعات نے کئی سوالات کو جنم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی لاپتہ ہوگئے، اہلیہ کے مطابق محمد ایاز اسلام آباد آفس سے نکلے لیکن گھر نہیں پہنچے، برادرنسبتی حسن نے تھانہ آبپارہ میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرادیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایاز خان ساڑھے چار بجے دفتر سے نکلے اس دوران جو رابطہ ہوا اس میں انہوں نے کورنگ ٹاؤن جانے کا بتایا۔
ایاز خان نہ تو گھر آئے اور نہ ہی اس کے بعد ان سے کوئی رابطہ ہوا ہے ایاز خان کی بیٹی کی شادی ہفتے کو ہونی ہے جس کیلئے گھرمیں تقریبات بھی جاری ہیں۔