اسلام آباد: بین الاقومی مالیاتی فنڈ کے وفد کا اداروں کے ساتھ مذاکرات کا دورختم ہوگیا
بین الاقومی مالیاتی فنڈ کے وفد کا اداروں کی سطح پرمذاکرات کا دورمکمل ہوگیا گزشتہ روزآئی ایم ایف وفد نے نیپرا ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں پاورسیکٹرکی صورتحال اورریگولیٹری امورپربریفنگ دی گئی.
آئی ایم ایف نے پاورسیکٹرمیں ریفارمز،منافع کی شرح اوربجلی کے ترسیل وتقسیم امورپرتشویش کااظہارکیا ، وفد نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام سے بھی ملاقات کی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے وفد کا اداروں کی سطح پر مذاکرات کا دور ختم ہوچکا ہے.
اب انیس تاریخ کوحمتی مذاکرات ہونگے جس میں حکومت قرضے کے حجم کے بارے میں آگاہ کرے گی جبکہ آئی ایم ایف اصلاحات ، شرائط اورضروری اقدامات کے حوالے سے آگاہ کرے گا۔۔۔