کراچی: بینکنگ کورٹ میں سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی جس پر عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر اپنا فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ نے ایف آئی اے کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ سے متعلق فیصلہ کرنے سے منع کیا ہے۔
ایف آئی اے نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کیلئے دوبارہ تحویل میں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایف آئی اے نے 13 نومبر کو ریمانڈ کے لئے درخواست دائر کی تھی جس پر ملزمان کے وکلا نے بھی ریمانڈ کی مخالفت کی تھی۔