پشاور: اسلام آباد سے اغوا کے بعد افغانستان میں قتل ہونے والے ایس پی رورل پشاور طاہر خان داوڑ کی میت افغان حکام نے پاکستانی حکام کے حوالے کرنے سے انکار کیا۔
ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی وصول کرنے کے لیے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی، ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم سمیت دیگر حکام موجود رہے تاہم افغان حکام نے انہیں میت دینے سے انکار کیا۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ طاہر داوڑ کی میت صرف محسن داوڑ کے ہی حوالے کی جائے گی تاہم اس حوالے سے افغان حکام اور پاکستانی وفد کے درمیان کا
کامیاب مذاکرات کے بعد افغان حکام کی جانب سے ایس پی طاہر داوڑ کی میت رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور قبائلی عمائدین کے حوالے کی گئی۔