اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد میں نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کے وکلا اورنیب پراسیکیوٹر کے درمیان تلخ کلامی۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ یہ وہ پراسیکیوٹر ہیں جو باہر جا کر گالیاں دیتے ہیں
جس پر نیب پراسیکیوٹر نے ان پر لگائے گئے الزام کا ثبوت مانگتے ہوئے کہا کہ ویڈیو سے ثابت کریں کون سی گالی دی ہے
صورتحال میں تلخی مزید بڑھی تو خواجہ حارث پھر بولے ہماری باری پر نیب کے پیٹ میں درد ہوجاتا ہے
جس پر اپنا بھرپور دفاع کرتے ہوئے نیب پراسیکوٹر مظفر عباسی نے کہا کہ ذاتی حملے کئے جا رہے ہیں ، ہم قانون پر عمل کریں گے۔
معاملہ مزید بگڑے اس سے قبل جج ارشد ملک نے دونوں کی تلخ کلامی میں دخل دیتے ہوئے کہا کہ یہ لڑائی والی بات نہیں اب ختم کریں۔