Aaj Logo

شائع 02 نومبر 2018 10:48am

شہبازشریف اور راجہ پرویز اشرف کی ملاقات

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کے دوران ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 شہبازشریف سے راجہ پرویز اشرف نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ،ملاقات میں ملک موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ ملکی حالات پر بات چیت کرنے کے لیے اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا تھا دو گھنٹے انتظار کے بعد بھی کوئی حکومتی نمائندہ نہیں آیا ملکی حالات کو دیکھ کر حکومت کی غیر سنجیدگی سمجھ سے بالا تر ہے

راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ  ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت کے اپنے نمائندے نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی گھنٹایاں بجائیں نہ کورم پورا ہونے کی طریقہ کارکو اپنایا گیا،مگربغیر کارروائی اجلاس ملتوی کردیا گیا

راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے مل بیٹھ کر حل نکالنا ہو گا حکومت مذاکرات کے زریعے معاملہ حل کرے

Read Comments