Aaj Logo

شائع 02 نومبر 2018 05:07am

آسیہ مسیح کیس: معاملہ پرامن انداز میں حل ہونا چاہیے، پاک فوج

 

اسلا م آباد: آسیہ مسیح کیس کے حوالے سے ترجمان پاک فوج  کا موقف سامنے آگیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آسیہ کیس سے فوج کا کوئی تعلق نہیں، کیس دس سال سے عدالت میں چل رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک لیگل پروسیس ہے اِسے مکمل ہونے دیں، عوام سے اپیل ہے کہ فوج کی توجہ دائیں بائیں نہ کریں، دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے کے قریب ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ امن قائم کرلیا لیکن ابھی بھی بہت کام باقی ہیں۔ نبی کریم ﷺ سے محبت کا رشتہ ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، بحیثیت مسلمان نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی قبول نہیں، اس وقت ملک میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ہے۔

ترجمان پاک فوج نے امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کا کہ معاملہ پرامن انداز میں حل ہونا چاہیے، فوج کو ہر معاملے میں گھسیٹنا درست نہیں۔ افواج پاکستان کے خلاف بیانات افسوسناک ہیں۔ فوج کو طلب کیاگیا تووزیراعظم،آرمی چیف کے حکم پرعمل کریں گے۔

Read Comments