Aaj Logo

شائع 26 اکتوبر 2018 09:04am

سابق جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے اپنی برطرفی چیلنج کردی

 

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے اپنی برطرفی کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے عہدے پر بحال کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کونسل نے فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا۔سپریم جوڈیشل کمیشن کی تمام کارروائی قانون اورعدالتی فیصلوں کے منافی ہے،

درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کوالزامات کی انکوائری کرنی چاہئے تھی تاہم تمام کارروائی کا مقصد اسلام آباد ہائی کورٹ کاچیف جسٹس بننے سے روکنا تھا

Read Comments