اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں لوکل ٹرین چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مزدوروں کیلئے عمران خان کا کیا گیا وعدہ پورا ہو گیا، یہ 60 دنوں میں چھٹی ٹرین ہے
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ100دنوں میں10 ٹرینیں چلانے کا وعدہ پورا کریں گے، میانوالی، لاہور اور سکھر ایکسپریس کے بعد سندھ کا رخ ہے۔
وفاقی وزیر نے عوام کو مزید خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ دھابیجی، لانڈھی اور کراچی کے درمیان ٹرین چلے گی، جس کے بعد
اگلے مرحلے میں کراچی حیدر آباد شٹل ٹرین چلائیں گے۔
وزیر ریلوے نے میڈیا کو بتایا کہ ٹرین چلانے کا مقصد مزدوروں کےلئے آسانیاں پیدا کرناہے، اور ٹرین چلانے کا مقصد کراچی کی سڑکوں سے رش ختم کرنا ہے
صدر مملکت عارف علوی ٹرین سروس کا افتتاح کریں گے