اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی اہلیت برقرار رکھنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی اپیل پراسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیا تھا
سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف پر کرپشن یا بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں لگایا گیا۔۔فیصلے کے مطابق خواجہ آصف پر تنخواہ چھپانے کا الزام ثابت نہیں ہوا،
ناجائز طریقے سےاثاثے بنانے کا الزام بھی ثابت نہ ہوسکا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کو دبئی میں ملازمت، بنک اکاؤنٹ ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دیا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا،عدالت عظمٰی نے مختصر فیصلہ یکم جون کو سنایا تھا