اسلام آباد: ہائی کورٹ نے منشا بم کے بیٹے طارق منشا کی پانچ روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی، چوبیس اکتوبر تک ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو طارق منشا کی گرفتاری سے روک دیا۔ طارق منشا کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے منظور کی۔طارق منشا زمینوں پر قبضوں کے مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب ہیں،حفا ظتی ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں طارق منشا نے کہا کہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف سے پرانی مخالفت ہے،ایل ڈی اے افسران اور تھانیدار نون لیگی ہیں اسی لیے انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہےملزم طارق منشا نے مقدمات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے یہ وضاحت کی کہ اس کے والد کا نام منشا بم نہیں منشا کھوکر ہے
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے منشا بم کے بیٹے طارق منشا کی پانچ روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی، چوبیس اکتوبر تک ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو طارق منشا کی گرفتاری سے روک دیا۔ طارق منشا کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے منظور کی۔طارق منشا زمینوں پر قبضوں کے مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب ہیں،حفا ظتی ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں طارق منشا نے کہا کہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف سے پرانی مخالفت ہے،ایل ڈی اے افسران اور تھانیدار نون لیگی ہیں اسی لیے انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہےملزم طارق منشا نے مقدمات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے یہ وضاحت کی کہ اس کے والد کا نام منشا بم نہیں منشا کھوکر ہے