لاہور: تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کہتے ہیں اگر حمزہ شہباز احتجاج کیلئے کچھ دیربیٹھے رہتے تو ہم انہیں منانے کیلئے کمیٹی بھیجتے لیکن وہ رکے ہی نہیں۔
انہوں نے کہا آپکے ابا جی دس سال تک وزیراعلیٰ تھے،اگر دس سال تک میں نے زمینوں پر قبضہ کیا تو آپ نے کارروائی کیوں نہ کی؟
علیم خان نے حمزہ شہباز کو الزام ثابت کرنے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ زمینوں پرقبضہ ثابت کرو، ورنہ مقدمہ کردونگا