Aaj Logo

شائع 13 اکتوبر 2018 03:54pm

عامر لیاقت کا دوسری اہلیہ کے ساتھ رومانوی جملوں کا تبادلہ

معروف اینکر عامر لیاقت اور انکی دوسری اہلیہ کےدرمیان سوشل میڈیا پر رومانوی جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔  عامر لیاقت کی دوسری شادی کی خبر کچھ عرصے قبل منظر عام پر آئی تھی ۔ کہ عامر لیاقت نے اپنی اسسٹنٹ طوبہ انور سے دوسری شادی کرلی ہے۔

بعدازاں لوگوں کی جانب سے اس حوالے سے ملے جلے جذبات کا بھی اظہار کیا گیا تھا۔ اب عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری اہلیہ کو ٹوئیٹر پرسراہا ہے۔

اپنے پیغام میں طوبہ انور سے متعلق عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ نہ صرف وہ ایک مضبوط خاتون ہیں بلکہ ثابت قدم عورت ہیں اور ایک حقیقی عورت کبھی مطالبہ نہیں کرتی  بلکہ ہمیشہ شکرگزار رہتی ہے ، اسہی طرح ایک حقیقی مرد کبھی وعدہ نہیں کرتا بلکہ عمل کرتا ہے۔

عامر لیاقت نے مضبوط اور نرم گو عورت کا مجموعہ  اپنی دوسری اہلیہ کو قرار دیا۔

بعدازاں طوبہ انور نے بھی اپنے ٹوئیٹر پر پیغام میں عامر لیاقت کو سراہا ہے اور کہاہے کہ عامر لیاقت کی جانب سے سراہنا انکے لئے کافی اہمیت رکھتا ہے۔

 

Read Comments