سابق وزیر مفتاح اسماعیل نے الزام لگایا ہے کہ حکومتی وزیر کے بیان کے باعث ملک کے اوپر ساڑے آٹھ سو ارب کا قرضہ بڑھ گیا۔ پروگرام فیصلہ آپکا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے اسٹاک مارکیٹ بھی گر چکی ہے جس کے باعث دو سو چوالیس ارب روپے کا نقصان ملک کا ہوا ہے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اب تک انہوں نے کسی وفاقی وزیر سے ایسا بیان نہیں سنا، لیکن ان کا وزیر ڈالر کے متعلق کہہ رہا تھا کہ یہ ایک سو چالیس تک جائے گا۔ سابق وزیر نے مزید کہا کہ لیگی حکومت کی ساکھ خراب کرنے کیلئے ملکی معیشت کیخلاف باتیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام باتوں کے ذمے دار عمران خان ہیں اور وہ اور انکے وزیر اس حوالے سے جواب دہ ہیں۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایک دن یہ ایک بیان دیتے ہیں اور دوسرا وزیر دوسرا بیان دیتا ہے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وزراء نے دوست ممالک کے حوالے سے بھی متضاد بیانات دیئے اور اب انکا دوسرا وزیر مختلف بیانات دے رہا ہے۔ یہ لوگ ن لیگ پر سارا ملبہ ڈال رہے ہیں : مفتاح اسماعیل #AajNews #FaislaAapKa @asmashirazi pic.twitter.com/Ev4YPjVLtT — Aaj News Urdu (@aaj_urdu) October 11, 2018 سابق صدر مشرف کتنا قرض چھوڑ کے گئے ؟#AajNews #FaislaAapKa @asmashirazi pic.twitter.com/0x45XfGl5m — Aaj News Urdu (@aaj_urdu) October 11, 2018 کیا سعودی عرب حکومت سے ناراض ہے ؟#AajNews #FaislaAapKa @asmashirazi pic.twitter.com/BN7dRRpgSO — Aaj News Urdu (@aaj_urdu) October 11, 2018